اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہدائے کربلا کی یاد میں پاراچنار مرکزی امام بارگاہ سے شب ہشتم کی عزاداری کا ماتمی جلوس برآمد کیا گیا، جو مقررہ راستوں پر گامزن ہوکر رات گئے مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی دیگر شہروں کی طرح پاراچنار کرم ایجنسی میں بھی عزاداری کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد کیاگیا، جو مقررہ راستوں پر گامزن ہوا۔ عزاداری کا یہ جلوس پنجابی بازار، FC چوک، پی اے چوک اور سکول روڈ کے راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ عزادار امام حسینؑ اپنے اپنے دستوں میں سینہ کوبی کرتے ہوئے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کی۔ جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ نیاز کا اہتمام کیاگیا تھا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیجانب سے پاک افغان سرحد اور موبائل سروس کو بھی بند کردیاگیا ہے۔ جلوس کے راستوں پر پاک آرمی، پولیٹیکل انتظامیہ، سول رضا کار، علمدار فیڈریشن، پاسدار اور دیگر مقامی رضا کار بھی اپنی اپنی جگہوں پر ڈیوٹیاں انجام دیتے رہے۔ اور شہر میں گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے، جلوس میں داخل ہونے والے لوگوں کی باقاعدہ تلاشی لی جاتی رہی۔


















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲